جرائم و حادثات

حیدرآباد۔ ماں باپ نے پیٹ پیٹ کر بیٹی کے عاشق کا قتل کردیا

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافات میں پیش آئے عجیب و غریب واقعہ میں ایک نوجوان کا اس کی معشوقہ کے گھر والوں نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔

 

تفصیلات کے بموجب 18 سالہ کرن ساکن انوجی گوڑہ اپنے پڑوس میں رہنے والی 15 سالہ لڑکی سے محبت کرتا تھا۔چہارشنبہ کی رات لڑکی کے گھر والے کہیں باہر گئے ہوئے تھے اس بات کی اطلاع ملتے ہی نوجوان لڑکی کے گھر پہنچ گیا

 

لڑکا اور لڑکی مکان میں موجود تھے کہ کسی نے لڑکی کے گھر والوں کو اس بات کی اطلاع دے دی، وہ برہمی کے عالم میں اپنے گھر پہنچے اور انہوں نے کرن کو اپنی بیٹی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، لڑکی کے ماں باپ اور ان کے رشتہ داروں نے برہمی کے عالم میں نوجوان کو باندھ کر پرائیویٹ پارٹ پر مرچ پاؤڈر چھڑک کر اسے لاٹھیوں وغیرہ سے بے دردی سے زدو کوب کیا

 

جس کے نتیجے میں کرن کی موت ہو گئی۔ اس معاملے میں پوچارم آئی ٹی کوریڈور پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button