نیشنل
کچرے کی ڈھیر سے سلمان کو ملے 25 کروڑ روپے امریکی ڈالر
25 کروڑ روپے کچرے کے ڈھیر میں پائے گئے۔یہ دم بخود کردینے والا واقعہ بنگلور میں پیش آیا۔ یکم نومبر کو کچرا اٹھانے والے کو 25 کروڑ روپے کے امریکی ڈالر ملے۔ سلمان شیخ نامی شخص بنگلور کے مضافات میں کچرا اٹھا کر زندگی گزارتا ہے ۔ لیکن یکم نومبر کو کچرا اٹھانے کے دوران اسے امریکی ڈالر کے 23 بنڈل ملے۔ اس نے رقم لے کر اپنے مالک کے حوالے کردیا۔اور مالک نے ایک اور شخص کے ساتھ مل کر بنگلور پولیس کو اطلاع دی۔
جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بلیک ڈالر گینگ سے تعلق رکھنے والے لوگ ڈالروں کے یہ بنڈل وہاں چھوڑ گئے تھے۔ امریکی ڈالر کی تصدیق کے لئے پولیس نے ریزرو بینک آف انڈیا کو یہ ڈالر بھیج دیا کہ آیا یہ نوٹ جعلی یا اصلی ہیں۔