جرائم و حادثات

حیدرآباد میں اے سی میکانک علیم کا سنسنی خیز قتل

حیدرآباد کے پدما راؤ نگر علاقے میں سنسنی خیز قتل کا واقعہ پیش آیا ہے جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق مشیرآباد کے زمستان پور سے تعلق رکھنے والا 42 سالہ علیم پیشہ سے اے سی مکینک تھا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی شام پدما راؤ نگر-چلکلگوڑہ میں واقع کے وی کے وائنز کے قریب مقتول علیم نے ملزمان سید الیاس (33) اور جہانگیر کے ساتھ شراب نوشی کی

 

شراب نوشی کے بعد جب یہ تینوں باہر نکلے تو ان کے درمیان مالی لین دین کے معاملے پر شدید تکرار شروع ہوگئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ اسی دوران سید الیاس اور جہانگیر نے علیم پر چاقو سے حملہ کردیا۔

 

اس حملہ میں علیم شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اور ملزمان کو جوا کھیلنے کی عادت تھی اور علیم نے جہانگیر سے قرض لیا تھا جس کی ادائیگی نہ کرنے پر یہ تنازعہ کھڑا ہوا۔

 

واقعہ کے بعد پولیس نے سید الیاس کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دوسرے ملزم جہانگیر کی تلاش جاری ہے۔ چلکلگوڑہ کے سرکل انسپکٹر رام کرشنا کے مطابق اس معاملہ میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button