حیدرآباد۔ کولڈرنک میں نشہ آور شئے ملاکر پلانے کے بعد سافٹ ویر انجینئر کی عصمت ریزی

حیدرآباد: فلموں کے اسسٹنٹ خاتون سافٹ ویر انجینئر کے ساتھ عصمت ریزی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کی شناخت سدھارتھ ورما کے طور پر کی گئی ہے اسے حیدرآباد کی گچی باؤلی پولیس نے گرفتار کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق سدھارتھ ورما، جو راگھویندر کالونی، کونڈا پور، گچی باؤلی میں رہتا ہے کئی دستاویزی فلموں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کررہا ہے۔ حال ہی میں اس کی ملاقات سافٹ ویئر کمپنی میں کام کرنے والی خاتون کے ذریعہ متاثرہ سے ہوئی۔ اس نے خاتون سافٹ ویر انجینئر کو فلموں میں کام دلوانے کا جھانسہ دیا اور کل رات کھانے پر اپنے گھر بلایا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کولڈ ڈرنک میں نشہ آور شئے ملا کر متاثرہ کو پلادی اور اس کی عصمت ریزی کی۔
متاثرہ کی شکایت کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور سدھارتھ ورما کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا۔