شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت
حیدرآباد،_ یکم اگست ( اردولیکس ڈیسک) حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایران کے دارالحکومت تہران میں جمعرات کو ادا کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں خواتین سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکا نے فلسطین کے جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے
۔اسماعیل ہنیہ کو جمعہ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ چہارشنبہ کو اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ اسماعیل ہنیہ تہران میں ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران میں 3 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے
اسی دوران ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر غالب نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ پوری دنیا میں فلسطینی عوام کی آواز اور ایک سچے لیڈر تھے انہوں نے اس موقع پر ہنیہ کے قتل کا شدید جواب دینے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنیہ کے قتل کا صحیح وقت اور صحیح مقام پر جواب دیا جائے گا۔ ہمارے مہمان کو ہماری سرزمین پر نشانہ بناکر قتل کیا گیا ہے