نیشنل

اپریل 30 تک سلمان خان کو مار ڈالنے کا ممبئی پولیس کو موصول ہوا دھمکی آمیز فون کال

ممبئی _ 11 اپریل (اردو لیکس)۔ نامعلوم افراد نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو جاریہ  ماہ کے آخر تک یعنی 30 اپریل سے پہلے قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ پولیس نے کہا کہ انہیں 10 اپریل کو اس سلسلے میں ایک فون کال موصول ہوئی۔ قابل ذکر ہے کہ انہوں نے اپنا تعارف راکھی بھائی کے طور پر کرایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ راجستھان سے فون کر رہے ہیں۔ پولیس کے لئے یہ کیس چیلنج بن گیا ہے کیونکہ کہ انہوں نے ممبئی پولیس کنٹرول روم کو فون کیا اور کہا کہ وہ سلمان خان کو مار دیں گے۔

 

ممبئی پولیس ،  پولیس کنٹرول سینٹر میں موصول ہونے والی کال کی تحقیقات کر رہی ہے۔ کیا یہ سچ ہے یا نہیں. فون نمبر کی بنیاد پر کال کرنے والے کی تفصیلات کی چھان بین کی جا رہی ہے. ممبئی پولیس نے راجستھان پولیس کو بھی اس سلسلے میں الرٹ کر دیا ہے۔

کچھ مہینے پہلے سلمان خان کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی وارننگ ملی تھی۔جس پر  بالی ووڈ کے ہیرو نے  ایک نئی بلٹ پروف گاڑی خریدی۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی پولیس نے سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ سلمان خان کو پولیس نے مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنی سرگرمیوں کی اطلاع دیتے رہیں  کہ وہ کہاں جا رہے ہیں اور کس شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔

 

جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی نے مارچ میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے کالے ہرن تنازعہ کے معاملے میں سلمان خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے 2018 میں عدالت کے احاطے میں اعلان کیا تھا کہ وہ کالے ہرن کیس کے ملزم سلمان خان کو قتل کر دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button