نیشنل

دہلی میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے مکان پر ای ڈی کے دھاوے

نئی دہلی _ دہلی میں حکمراں پارٹی کے لیڈروں کے گھروں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اس مہینے کی 4 تاریخ کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم پی سنجے سنگھ کو گرفتار کیا تھا،

اور آج تازہ واقعہ  اس  پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے گھر کی تلاشی لی جارہی ہے ۔ ای ڈی ، سی بی آئی اور اے سی بی کی طرف سے دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین رہنے کے دوران غیر قانونی تقرریوں کے سلسلے میں درج مقدمات کی بنیاد پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ منی لانڈرنگ کے معاملے کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔  عربی  منگل کی صبح سے دہلی میں ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لی جارہی ہے۔

 

اوکھلا حلقہ کے ایم ایل اے امانت اللہ خان اس سے قبل دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ ان کے خلاف الزامات ہیں کہ انہوں نے اس وقت حکومتی قوانین کے خلاف 32 لوگوں کو نوکریاں دی تھیں۔ اس پس منظر میں اہلکار ان کے گھر کی تلاشی لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button