جرائم و حادثات

کریم نگر میں 138 کروڑ کا میول اکاؤنٹس اسکام بے نقاب، بینک ملازمین سمیت 13 گرفتار

تلنگانہ کے کریم نگر میں پولیس نے خانگی بینک آر بی ایل کے میول اکاؤنٹس کے ذریعے چلنے والے 138 کروڑ روپے کے بڑے اسکام کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک منظم گروہ کو گرفتار کر لیا۔ میول اکاؤنٹ اُس بینک کھاتے کو کہتے ہیں جو کسی شخص کے نام پر کھولا جاتا ہے لیکن اسے اصل مالک کے بجائے دوسرے لوگ (اکثر مجرم) غیر قانونی لین دین کے لیے استعمال کرتے ہیں

 

پولیس کمشنر غوث عالم کے مطابق اب تک 13 ملزمین گرفتار جبکہ 24 افراد کے ملوث ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے 2 فیصد کمیشن کے لالچ میں عام لوگوں کے نام پر اکاؤنٹس کھول کر ان کے ذریعے غیر قانونی لین دین کی

 

۔ صرف 8 میول اکاؤنٹس کے ذریعے کروڑوں روپے کرپٹو کرنسی اور بیرون ملک منتقل کئے گئے۔اس کیس میں بینک منیجر کلیان اور کیشئر عائشہ بیگم سمیت کئی اہم ملزمین شامل ہیں۔ پولیس نے مرکزی ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش تیز کر دی ہے، جبکہ مفرور دیگر 11 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button