جرائم و حادثات

کرناٹک ۔ٹریکٹر پل سے نیچے گر پڑا 6 ہلاک 10 زخمی

بنگالورو: کرناٹک میں ایک ہولناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ایک لاری کے ٹکرانے سے ٹریکٹر پل کے اوپر سے نیچے گر گیا۔

 

اس حادثے میں ایک سالہ بچی سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 10 افراد زخمی ہوئے۔یہ واقعہ کوپل تعلقہ کے منیرآباد کے قریب پل پر پیش آیا۔ حادثے کے وقت ٹریکٹر میں 16 افراد سوار تھے۔ منیرآباد کے قریب ہولیگمّا مندر کے درشن کے لیے عقیدت مند ٹریکٹر میں جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی لاری نے ٹکر دے دی۔

 

مرنے والوں کی شناخت سندور اور کُڈلیگی علاقوں کے رہنے والوں کے طور پر ہوئی ہے۔ کوپل اور وجئے نگر کے ایس پیز نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button