نیشنل

تیسرے بچہ کی پیدائش پر 30 ہزار اور چوتھے کی پیدائش پر 40 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔آندھرا پردیش حکومت کا اعلان

حیدرآباد: چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ان کی خواہش غربت سے پاک معاشرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر معاشرہ بدلے گا تو "سُواچھ آندھرا” کا خواب حقیقت بنے گا۔ سریکاکولم ضلع کے نرسناپیٹ دورے پر موجود وزیر

 

اعلیٰ نے "سُواچھ آندھرا-سوارن آندھرا” پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فی کس آمدنی بڑھانا ان کا بنیادی ہدف ہے۔انہوں نے کہا”ہمیں آمدنی کے ذرائع پیدا کرکے اسے غریبوں میں تقسیم کرنا چاہیے۔ اگر حکومت کو اچھا

 

نام ملتا ہے تو وہ افسران کی وجہ سے ملتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ہم خاندانی منصوبہ بندی کی بات کرتے تھے لیکن آج میں کہہ رہا ہوں کہ بچے ہی اصل دولت ہیں۔ اگر تیسرا بچہ پیدا ہو تو فوراً 30 ہزار روپے دیے جائیں گے

 

اور چوتھا بچہ پیدا ہونے پر 40 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ بچوں کو بوجھ نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ انہیں دولت سمجھنا چاہیے۔ ہم ‘تلی کی وندنم’ اسکیم کے تحت ماؤں کو 15 ہزار روپے دے رہے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا”گزشتہ پانچ برسوں میں ‘گڈّلی پارٹی’ کی بدانتظامی دیکھی گئی۔ عوام کی جائیدادوں میں تبدیلیاں کرکے انتشار پیدا کیا گیا۔ اتحاد کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ہم نے اقدامات کیے تاکہ عوام کی زمینوں میں

 

کوئی مداخلت نہ ہو۔ زمین کے تنازعات ختم کرنا ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ‘سُواچھ آندھرا-سوارن آندھرا’ کے ذریعے ہم صفائی کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں۔ صاف سوچ رکھنی چاہیے یہی ہمارے لیے فائدہ مند ہے۔انہوں نے اعلان کیا”آج

 

سے ‘آپریشن کلین سویپ’ شروع کیا جا رہا ہے، جو چار دن تک تمام علاقوں میں جاری رہے گا۔ اس کے تحت کلکٹروں کی نگرانی میں روزانہ صفائی مہم چلائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button