جرائم و حادثات

تلنگانہ کے جوگی پیٹ پولیس اسٹیشن کے سامنے خودسوزی کی کوشش کرنے والے خلیل کی دوران علاج موت

حیدرآباد _ 24 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے جوگی پیٹ پولیس اسٹیشن کے سامنے جسم پر پٹرول چھڑک کر خودکشی کرنے والے شخص کی چہارشنبہ کی صبح علاج کے دوران موت ہوگئی۔ سنگاریڈی ضلع کے جوگی پیٹ ٹاون کی رکشہ کالونی کے 40  خلیل  نامی شخص کی حیدرآباد کے عثمانیہ ہاسپٹل میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔

 

تفصیلات کے مطابق  14 مئی  کو خلیل نے 100 نمبر ڈائل کیا اور بتایا کہ جوگی پیٹ میں ان پر حملہ ہوا ہے۔ جوگی پیٹ پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملنے کے فوراً بعد پولیس اس جگہ گئی جہاں حملہ ہوا اور دیکھا کہ وہاں خلیل کے علاوہ کوئی نہیں تھا۔

 

پولیس خلیل کو جوگی پیٹ پولیس اسٹیشن لے آئی اور اس کا بیان لیا اور کہا کہ جن لوگوں نے تم پر حملہ کیا ہے انہیں صبح پولیس اسٹیشن بلایا جائے گا۔ لیکن خلیل نے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اس دوران اس نے پولیس اسٹیشن کے باہر آکر اپنے ساتھ لایا ہوا پٹرول جسم  پر چھڑک لیا اور آگ لگا لی  اور اسٹیشن کی طرف بھاگا۔

 

بتایا جاتا ہے کہ سی آئی ناگراجو اور ایس آئی سمیانائک، جو پولیس اسٹیشن میں ہی موجود تھے، باہر آئے اور عملے کی مدد سے   آگ کو بجھا دیا۔اور اسے فوری طور پر جوگی پیٹ ہاسپٹل منتقل کردیا۔ جہاں  ابتدائی طبی امداد دی گئی اور بہتر علاج کے لیے حیدرآباد بھیجا گیا۔

 

اس واقعہ کے بعد ڈی ایس پی رویندر ریڈی جوگی پیٹ پہنچے اور اس واقعہ کے بارے میں دریافت کیا۔ پولیس نے بتایا کہ چہارشنبہ کی صبح علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔  پسماندگان میں اہلیہ اور تین بچے  ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button