حیدرآباد: معصوم بچوں سے ملنے آیا تھا باپ، نسبتی برادر نے کردیا قتل۔ بہن کے ساتھ ملکر لگادی نعش ٹھکانے
حیدرآباد: ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر کو اس کی بیوی اس کے بھائی اور ایک اور شخص نے مل کر حملہ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ضلع وقارآباد کے یالال منڈل کے ہاجی پور سے تعلق رکھنے والا 31 سالہ گرو وینکٹیش اور محبوب نگر ضلع کے مَلکاپور کی اپنا نے سال 2015 میں لو میارج کی تھی۔شادی کے بعد وہ ایس آر نگر میں مقیم تھے جہاں ان کے ہاں ایک بیٹی اور ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
تاہم شوہر کو شراب نوشی کی عادت تھی جس کے باعث دونوں کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہے۔ تقریباً چار سال قبل گھریلو تنازعات کے باعث دونوں الگ ہو گئے۔ اس کے بعد سے سپنا ونستھلی پورم کے دو بیڈ روم فلیٹس کے 7ویں منزل پر اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ رہ رہی تھی۔
شوہر گزشتہ دو دنوں سے اپنے بچوں کو دیکھنے کے لیے ونستھلی پورم آ رہا تھا۔ منگل کی رات تقریباً 12 بجے وہ گھر آیا اور دروازہ کھٹکھٹایا۔ گھر میں بیوی اس کا بھائی پانڈو اور اس کا دوست جگدیش موجود تھے ۔ جب وینکٹیش نے بچوں کو دکھانے کا مطالبہ کیا تو
پانڈو اور جگدیش نے اس کے چہرے اور پیٹ پر ہاتھوں سے حملہ کر دیا جس سے وہ زمین پر گر پڑا اور اس پر غشی طاری ہو گئی۔بعد ازاں وہ تینوں مل کر اسے 7ویں منزل سے تیسری منزل تک سیڑھیوں کے ذریعے لے جارہے تھے کہ اسی دوران اوپر آنے والے ایک نوجوان نے اس واقعے کی ویڈیو بنا لی۔
بعد میں تینوں ملزمین وینکٹیش کو وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے صبح تک اس کی موت ہوچکی تھی۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے پانڈو، سپنا اور جگدیش کو حراست میں لے لیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔
حیدرآباد: بچوں کو دیکھنے آیا تھا باپ، نسبتی برادر نے کردیا قتل۔ بہن کے ساتھ ملکر لگادی نعش ٹھکانے



