جرائم و حادثات

بریکنگ نیوز۔ عادل آباد کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی نظام آباد کی لاج میں اجتماعی خودکشی

نظام آباد:ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں عادل آباد کے ایک ہی خاندان کے چارافراد نے لاج میں خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کا آج تاخیرسے انکشاف ہوا۔ مرنے والوں کی شناخت 37 سالہ سوریہ پرکاش اس کی بیوی 36 سالہ اکشیہ دونوں بچوں 13 سالہ پرتیوشا اور10 سالہ ادویت کے طورپرکی گئی ہے۔ اس خاندان کا تعلق عادل آباد ے بتایا گیا ہے تاہم سوریہ پرکاش رئیل اسٹیٹ کا کاروبارکیا کرتا تھا اوریہ خاندان حیدرآباد میں مقیم تھا۔ آج ان کی نعشیں حیدراباد روڈ پرواقع کپیلا ہوٹل سے دستیاب ہوئیں۔سوریہ پرکاش نے پھانسی لے لی جبکہ اس کی بیوی اوربچوں نے زہرپی کرخودکشی کرلی۔ اطلاعات ملی ہیں کہ پولیس کو مقام واقعہ سے خودکش نوٹ دستیاب ہوا انتہائی اقدام کی وجوہات کا پولیس پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button