جرائم و حادثات

2 بچوں کو کنویں میں ڈھکیل کر ماں نے بھی چھلانگ لگادی۔ رنگا ریڈی ضلع میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ رنگاریڈی ضلع میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ شنکرپلی منڈل کے کوتہ پلی میں ایک ماں نے اپنے دو بچوں کو کنویں میں دھکیلنے کے بعد خود بھی کنویں میں کود کر خودکشی کرلی۔

 

تفصیلات کے مطابق وقارآباد ضلع کے تانڈور سے تعلق رکھنے والے وسنتا (35) اور سدھاکر میاں بیوی کوتہ پلی میں آکر آباد ہوئے تھے۔ ان کے دو بچے بتائے گئے ہیں 15 سالہ بیٹی اور 10 سالہ بیٹا۔ بتایا جاتا ہے کہ کچھ عرصے سے میاں بیوی کے درمیان اختلافات چل رہے تھے۔

 

اسی دوران جمعرات کی رات دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد وسنتا اپنے دونوں بچوں کو لے کر گھر سے باہر نکل گئی۔بعد ازاں اس نے گاؤں کے کنویں میں دونوں بچوں کو دھکیل دیا۔ اس کے بعد خود بھی کنویں میں کود کر خودکشی کرلی۔

 

بتایا جاتا ہے کہ کنویں میں گرنے کے دوران لڑکا ایک درخت کی شاخ میں پھنس گیا جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔پولیس نے مقام واقعہ پر پہنچ کر نعشوں کو نکال لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button