جرائم و حادثات
حیدرآباد آؤٹر رنگ روڈ پر دلخراش حادثہ۔سڑک کے کنارے سوئے ہوئے 2 افراد کو گاڑی نے روند دیا

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے آؤٹر رنگ روڈ پر کیسرا پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک افسوسناک سڑک حادثہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ضلع میدک کے رامولو (60) اور راشد (40) بکریاں لے جا رہے تھے۔ انہوں نے اپنی گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی کی اور وہیں آرام کے لیے سو گئے تھے۔
اسی دوران ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے پیچھے سے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری اور دونوں افراد کو روند دیا۔حادثے میں یہ دونوں موقع پر ہی شدید زخمی ہونے کے باعث ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔



