ممبئی۔صرف 30 روپے کیلئے دوست نے دوست کی جان لے لی
ممبئی ۔ صرف 30 روپے کے لیے ایک دوست نے اپنے دوست کی جانلےلی۔ یہ واردات ممبئی میں پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق ریاست اتر پردیش کے گونڈا سے تعلق رکھنے والے سیف زاہد علی اور چھگن علی آپس میں دوست بتائے گئے ہیں
حال ہی میں وہ ایک گارمینٹ فیکٹری میں کام کرنے کے لیے ممبئی روانہ ہوئے، وہ دونوں کرلا علاقہ میں آٹو سے اترے، آٹو کا کرایہ ادا کرنے کے مسئلے پر ان کے درمیان 30 روپے کیلئے جھگڑا ہوا، جس کے بعد برہم زاہد علی نے اپنے دوست چھگن علی کو مارپیٹ کے بعد دھکہ دے کر زمین پر دھکیل دیا، چھگن علی کو گرتے ہی سر پر گہری چوٹ آئی اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔
قتل کے بعد زاہد وہاں سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے وہاں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور مقدمہ درج کر لیا۔ کلیان ریلوے اسٹیشن کے پاس ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ صرف 30 روپے آٹو کے کرایہ کے لیے دوست نے دوست کی جان لی ہے۔