انٹر نیشنل

ایران جلد اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔ امریکہ

نئی دہلی۔ امریکہ نے مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے تناظر میں انتباہ دیا ہے کہ ایران اسرائیل کے خلاف جلد ہی حملہ کر سکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو ایران کی جانب سے جاریہ ہفتہ ممکنہ بڑے حملوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

 

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی 31 جولائی کو تہران میں شہادت کے بعد اس خطہ میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے، ایران نے اسماعیل ھنیہ کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے رد عمل میں جوابی کاروائی کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button