جرائم و حادثات
5,600 کروڑ کے ہیرہ گولڈ اسکام میں نوہیرا شیخ گرفتار، ای ڈی کی بڑی کارروائی

5,600 کروڑ روپے کے ہیرہ گولڈ سرمایہ کاری اسکام میں مبینہ طور پر ملوث ہیرہ گروپ کی منیجنگ ڈائریکٹر نوہیرا شیخ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عہدیداروں نے گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نوہیرا شیخ گزشتہ کچھ عرصہ سے مفرور تھیں۔
ای ڈی حکام نے انہیں فرضی آدھار کارڈ کے ذریعہ گڑگاؤں میں مقیم ہونے کی نشاندہی کے بعد گرفتار کیا۔ بعد ازاں تفتیش کے لیے انہیں حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نوہیرا شیخ اور ہیرہ گروپ پر عوام سے تقریباً 5 ہزار کروڑ روپے جمع کرنے کا الزام ہے۔ کمپنی نے 36 فیصد سالانہ منافع دینے کا جھانسہ دے کر بڑی تعداد میں لوگوں سے سرمایہ حاصل کیا تھا۔
تاہم سرمایہ کاروں کو نہ صرف منافع بلکہ اصل رقم بھی واپس نہ کیے جانے پر متعدد شکایات درج کرائی گئیں، جس کے بعد ای ڈی نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی تھیں۔



