جرائم و حادثات

بھیانک سڑک حادثہ _ کار کی ٹکر کے بعد نوجوان ہوا میں اڑتا ہوا 50 فٹ دور جا گرا

نئی دہلی _ 1 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) ہماچل پردیش میں پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کار کی ٹکر کے بعد ہوا میں اڑتے ہوئے 50 فٹ دور جا گرا جس کے باعث اس کی موت ہوگئی۔

 

تفصیلات کے مطابق ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کے اپر باروٹ سے تعلق رکھنے والے نریش کمار نیر چوک میں ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا ۔اتوار کی رات کام سے فارغ ہو کر گھر آتے ہوئے نیر چوک پر اس بھیانک حادثہ  میں اس کی موت ہو گئی۔

 

اطلاع ملتے ہی بالش تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کی شناخت کار کے ڈرائیور راکیش کے طور پر کی اور اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں یہ نتیجہ اخذ کیا کہ نریش کمار کی موت کار کی تیز رفتاری کی وجہ سے ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button