فوج کے میجر کی بیوی کی تصاویر کو فحش بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا گیا ۔ حیدرآباد میں سائبر دھوکہ دہی کا معاملہ

ضحیدرآباد: آرمی میجر کی اہلیہ کی تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ (ڈیجیٹل طور پر تبدیل) کرکے انہیں ہراساں کرنے کے الزام میں سائبر کرائم پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔سکندرآباد میں مقیم اور فوج میں خدمات انجام دینے والے ایک میجر کی اہلیہ ایئر انڈیا کے کیبن کریو میں کام کرتی ہیں۔
سائبر جرائم میں ملوث افراد نے انہیں نشانہ بناتے ہوئے ان کی تصاویر اور ویڈیوس حاصل کئے اور اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے انہیں فحش تصاویر اور ویڈیوس میں تبدیل کر دیا۔
اس کے بعد ان تصاویر اور ویڈیوس کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا۔ ملزمین ان کے رشتہ داروں، دوستوں اور خاندان کے افراد کو یہ پوسٹس بھیج کر انہیں بلیک میل کر رہے تھے۔اس معاملے میں میجر نے خود اوپن سورس انٹیلی جنس کے تکنیکی آلات کی مدد سے تحقیقات کیں۔
انہوں نے ملزمین کی جانب سے استعمال کیے گئے سوشل میڈیا لنکس اور اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرکے سائبر پولیس میں شکایت درج کروائی۔



