جرائم و حادثات

پوکسو کیس: بنڈی بھگیرتھ تین روزہ پولیس تحویل میں، فارم ہاؤس لے جاکر تفتیش شروع

حیدراباد :  پوکسو کیس کے ملزم بنڈی بھگیرتھ کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ بھگیرتھ کو رواں ماہ کی 16 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ فی الحال چرلہ پلی جیل میں ریمانڈ قیدی کے طور پر موجود تھا۔ملکاجگیری عدالت کی جانب سے تین دن کی پولیس تحویل کی اجازت دیئے جانے کے بعد پیٹ بشیرآباد پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔

 

بعد ازاں پولیس بھگیرتھ کو معین آباد میں واقع ’’ارنیا فارم ہاؤس‘‘ لے گئی، جہاں وقوعہ کی منظر کشی (سین ریکنسٹرکشن) کیلئے اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

 

پولیس کی جانب سے دائر کردہ عرضی پر سماعت کے بعد عدالت نے منگل کو ملزم کو تین دن کی پولیس تحویل میں دینے کی اجازت جاری کردی تھی۔پولیس نے آج چہارشنبہ کو بنڈی بھگیرتھ کو اپنی تحویل میں لے کر تین دن تک پوچھ تاچھ کرے گی

 

بَنڈی بھگیرتھ کے خلاف ایک کمسن لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں پیٹ بشیرآباد پولیس اسٹیشن میں پوکسو ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں

 

متعلقہ خبریں

Back to top button