جرائم و حادثات

قابل اعتراض ڈانس۔ حیدرآباد کے ایک کلب پر پولیس کا چھاپہ

حیدرآباد: شہر کے علاقے چیتنیہ پوری میں واقع ایک نائٹ کلب "وائلڈ ہارٹ کلب” پر پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔ اطلاعات کے مطابق کلب میں غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری تھیں جن میں نوجوان خواتین کو مبینہ طور پر بے ہودہ اور قابل اعتراض رقص کرنے پر مجبور کیا جا رہا تھا۔

 

چیتنیہ پوری پولیس اور ایل بی نگر کے اسپیشل آپریشن ٹیم (SOT) نے مشترکہ طور پر کلب پر چھاپہ مارا۔ اس دوران وہاں موجود 17 نوجوان خواتین کو حراست میں لے لیا گیا الزام ہے کہ گاہکوں کو راغب کرنے کیلئے ان خواتین کو قابل اعتراض ڈانس کیلئے مجبور کیا جارہا تھا۔ شبہ ان خواتین کا تعلق دیگر ریاستوں سے بتایا جارہا ہے۔

 

کلب مینجر کو حراست میں لینے اور گاہکوں کو نوٹس جاری کرنے کی اطلاعات ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا کلب انتظامیہ کے پاس تمام قانونی اجازت نامے موجود تھے یا نہیں اور آیا یہاں شراب نوشی یا دیگر غیر قانونی سرگرمیاں ہو رہی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button