مبارکباد

شیخ عبدالشانواز کی فہیم قریشی کو جنم دن کی مبارکباد

کورٹلہ 3 /جون (پریس نوٹ)شیخ عبدالشانواز ریاستی کانگریس این ایس یو آئی جنرل سکریٹری نے جناب محمد فہیم قریشی وائس چیرمین و ریاستی صدر اقلیتی اقامتی اسکولس تلنگانہ سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کوجنم دن کی مبارکبادی پیش کی

 

۔اس موقع پر فہیم قریشی نے تمام سرپرستوں سے خواہش کی کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے اقامتی اسکولس میں داخلہ کروانے میں پہل کریں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اقامتی اسکولس میں آج ہر طرح کی سہولیات طلبہ کو فراہم کی جارہی ہے لہذا طلبہ اور اولیائے طلبہ کو چاہئے کہ وہ ان سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے ملک و ریاست کا نام روشن کریں۔اقامتی اسکولس میں تمام بنیادی سہولتیں جیسے درسی کتابیں‘کاپیاں‘اسکول یونیفارم‘قیام و طعام کا مفت انتظام ہیں

 

۔تربیت یافتہ اساتذہ کی نگرانی میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود‘ڈیجیٹل کلاسیس اخلاقی و دینی تعلیم کا بھی نظم ہے۔اس موقع پر واسق الرحمن جرنلسٹ کورٹلہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button