جرائم و حادثات

سابق اسپیکر اسمبلی کے مکان میں سرقہ۔ حیدرآباد میں واردات

File photo

حیدرآباد:صنعت نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع زیڈ کالونی میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی۔

 

اطلاعات کے مطابق نامعلوم چور بی آر ایس پارٹی کے سینئر قائد اور سابق اسپیکر اسمبلی سریش ریڈی کی رہائش گاہ میں داخل ہوئے اور وہاں سے تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے نقد کے علاوہ دیگر قیمتی اشیاء کی چوری کرکے فرارہوگئے۔

 

یہ واردات اس وقت انجام دی گئی جب گھر میں کوئی موجود نہیں تھا جس سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چوروں نے پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت کارروائی کی۔ پولیس کی کلوز ٹیم اور ڈاگ اسکواڈنے مقام واقعہ کا معائنہ کرکے اہم شواہد اکٹھے کیے۔

 

اس کے علاوہ زیڈ کالونی اور اطراف کے علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ابتدا میں اسپیکر کے ارکان خاندان کی جانب سے پولیس سے شکایت کی گئی تھی بعد ازاں شکایت واپس لے لئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button