جرائم و حادثات

آرٹی سی بس کی چوری۔ تلنگانہ کے جنگاوں میں عجیب و غریب واقعہ

Lحیدرآباد: نشے کی حالت میں ایک شخص نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اس نے ریاست تلنگانہ کے جنگاؤں بس اسٹینڈ پر کھڑی آر ٹی سی بس کی چوری کرلی تقریباً 21 کلومیٹر تک چلانے کے بعد بس بے قابو ہو گئی اور سڑک کنارے موجود سیمنٹ کے پول سے ٹکرا گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق پالاکرتی سے تعلق رکھنے والے وینکنا نے جمعرات کی رات جنگاؤں بس اسٹینڈ پر کھڑی آر ٹی سی بس کی چوری کرلی اور سوریہ پیٹ کی سمت تقریباً 21 کلومیٹر تک سفر کیا۔جب وہ سنگاراجو پلی ٹول پلازہ کے قریب پہنچا تو بس اس کے قابو سے باہر ہو گئی اور سڑک کنارے موجود سیمنٹ کے پول سے جا ٹکرائی جس کے بعد بس وہیں رک گئی۔

 

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور وینکنا سے پوچھ گچھ کی۔ جب پولیس نے پوچھا کہ وہ ڈپو سے بس کیوں لے کر آیا تو نشے میں موجود شخص نے جواب دیا کہ وہ بس کو صرف ” چلانے” کے لیے لے گیا تھا۔اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہ ہونے پر حکام نے راحت کی سانس لی۔

 

پولیس نے معاملے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button