جنرل نیوز

انٹرمیڈیٹ میں اردو زبان کو بطوردوم انتخاب کرنے سینئر صحافی ڈاکٹر تبریز تاج کی اپیل

حیدرآباد 6جون(پریس نوٹ) سینئر صحافی و منصف ٹی وی کے جوائنٹ ایڈیٹرڈاکٹر تبریز حسین تاج نے اپنے ایک صحافتی بیان میں تلنگانہ کےمحبان اردو،اولیائےطلباء اورطالبات سے اپیل کی وہ جونیر کالج میں اردو زبان کو بطور دوم ضرور شامل کریں۔ انہوں نے کہاکہ یہ شکاتیں وصول ہورہی ہیں کہ زیادہ ترطلبا اردوزبان کے بجائے دیگر زبان کا انتخاب کررہے ہیں

 

۔ لیکن اب یہ سنہرہ وقت ہے اگر اردو میڈیم اپنے اپنے مستقر پر دستیاب ہے تو پہلی ترجیح مادری زبان یعینی اردو میڈیم میں داخلہ لینے کی کوشش کریں اگراردو میڈیم میں داخلہ نہیں لیے رہے ایسی صورت میں انگریزی اور دیگر میڈیم میں داخلہ لینے والے محبان اردو سے، انہوں نے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ اپنی باپ دادا کے تہذیب وتمدن کی بقاء کے لے کم ازکم اردو زبان کو بطور دوم اختیار کریں

 

تاکہ اردو زبان اور تہذیب کا حقیقی تحفظ ہوسکے۔ ڈاکٹر تبریز تاج نے محبان اردو اور زبان کے تحفظ کے لے کام کرنے والی شخصیتوں اور انجموں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس ضمن میں صحیح وقت پر صحیح رہبری فرماکر اردوزبان کے تحفظ و فروغ کےلے موثر خدمات کریں۔

 

ڈاکٹر تبریز تاج نے کہا کہ آج اردو زبان میں انٹرنیٹ کی تمام سہولیات سے لیکر ہندوستان میں تمام سرکاری ملازمتوں اور داخلہ امتخان بھی اردو میں دستیاب ہیں ۔ جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے بھی اردو میں بھی آرہے ہیں۔ ایسے میں اردو زبان سے وابستہ قوم کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عملی طورپر اپنے بچوں کو انٹرمیڈیٹ میں زبان دوم کے طورپر انتخاب کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ اردو کے تحفظ سے ہی ہماری شناخت برقرار رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button