جرائم و حادثات

غیر مسلم نوجوان سے محبت کی شادی کے 9 سال بعد سعدیہ کا المناک انجام

مرادآباد _ 5 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش کے مرادآباد میں سعدیہ نامی خاتون کی 9 سالہ طویل محبت کی شادی کہ کہانی گزشتہ اتوار کو ایک المناک انجام کو پہنچی۔ شوہر کا بیوی پر سے اعتماد ختم ہونے پر اس نے گلا دبا کر قتل کر دیا۔

 

مرادآباد کے سرجان نگر کی رہنے والی سعدیہ اپنے عاشق کے لیے ساکشی چوہان بن گئی۔ ان کی سات سالہ بیٹی  بھی ہے۔ کام چھوڑنے کے بعد اس کا شوہر انکور چوہان اس پر شک کرنے لگا۔ ہفتہ کی رات بیوی کو قتل کرنے کے بعد وہ کمرے کو تالا لگا کر وہاں سے بھاگ گیا۔ پولیس نے شوہر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

قاری حنیف کا خاندان ٹھاکردوارہ کے سرجان نگر میں رہتا ہے۔ وجیندر چوہان کا خاندان بھی ان کے گھر سے 50 میٹر کے فاصلے پر رہتا ہے۔ نو سال قبل قاری حنیف کی بیٹی سعدیہ کو  وجیندر کے بیٹے انکور چوہان سے محبت ہوگئی  تھی ۔ چونک ان دونوں کا تعلق مختلف طبقات سے ہے اس لیے جب سعدیہ کے گھر والوں  کو اس بات کا علم ہوا تو اس پر پابندی لگا دی ۔ لڑکی کو گھر سے نکلنے سے بھی روک دیا گیا۔ اس کے بعد بھی دونوں باز نہ آئے۔ دونوں نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی۔ اور لڑکی سعدیہ سے ساکشی چوہان بن گئی۔

 

اس کے بعد دونوں ماجھولا علاقے کے گگن میں کرائے کے کمرے میں رہنے لگے۔ انکور چوہان چھ سات سال تک کام کرتا رہا۔ جب اس کی نوکری چلی گئی تو گھر چلانے میں مشکل پیش آئی۔ اس کے بعد سعدیہ عرف ساکشی چوہان ایک کمپنی میں کام کرنے لگی۔ جب رات ہوتی تو کبھی کوئی فیکٹری سے اسے   چھوڑنے آتا۔ جس کی وجہ سے انکور چوہان اپنی بیوی پر شک کرنے لگا۔ ہر روز دونوں کے درمیان لڑائی ہوتی تھی۔

 

سات سالہ بیٹی دعا اپنے والدین کی لڑائی دیکھ کر رو پڑتی تھی۔ ہفتہ کی رات بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ روزانہ کی پریشانیوں سے دلبرداشتہ انکور نے بیوی کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ اس کے بعد وہ کمرہ بند کر کے چلا گیا۔ رات گئے پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی تو دروازہ توڑ کر خاتون کی نعش نکالی گئی۔ اس دوران خاتون کے رشتہ داروں کو بھی اطلاع دی گئی۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ انکور چوہان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ سرجان نگر میں خاتون کو اس کے رشتہ داروں نے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا۔

اس طرح کے کئی واقعات منظر عام پر آنے کے بعد بھی مسلم معاشرہ میں وقفے وقفے سے غیر مسلموں کے ساتھ محبت کی شادی کے واقعات سننے میں آرہے ہیں

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button