انکم ٹکس ادا کرنے میں شاہ رخ خان نمبر ون اور سلمان خان تیسرے نمبر پر
ممبئی: کنگ خان شاہ رخ خان ٹیکس ادا کرنے کے معاملہ میں سر فہرست ہیں۔ فارچیون انڈیا نے مالی سال 2023-24 کے لیے مشہور ٹیکس دہندگان کی فہرست جاری کی ہے۔فہرست کے مطابق کنگ خان نے مالی سال 2023-24 میں 92 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔
دوسرے نمبر پر تمل فلموں کے اداکار وجے ہیں جنہوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران 80 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ۔ کھلاڑیوں میں انکم ٹیکس ادا کرنے کے معاملے میں کرکٹر ویراٹ کوہلی پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے 66 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا جب کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی 38 کروڑ روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
اس فہرست کے مطابق شاہ رخ خان نے 92 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ اداکار وجے 80 کروڑ روپے کی ٹیکس ادائیگی کے ساتھ دوسرے اور سلمان خان 75 کروڑ روپے کی ٹیکس ادائیگی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ وہیں امیتابھ بچن نے 2023-24 میں 71 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔