دن دہاڑے برقعہ پوش لڑکی پر حملہ — سی سی ٹی وی میں قید درندگی، اترپردیش کے شاملی میں سنسنی خیز واقعہ
اتر پردیش کے ضلع شاملی میں ایک اوباش نوجوان نے دن دہاڑے بازار میں ایک برقعہ پوش لڑکی کو زبردستی کھینچ کر سنسان گلی میں لے جا کر اس کے ساتھ چھیڑچھاڑ اور بے رحمی سے مارپیٹ کی۔
یہ پوری واردات قریب نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 19اپریل کو گڑھی پُختہ علاقے کے گاؤں گڑھی عبداللہ میں پیش آیا، جہاں لڑکی اپنی بھابھی کے ساتھ دوا لینے بازار آئی تھی۔ اسی دوران رنجیت نامی نوجوان نے سڑک پر اس کا ہاتھ پکڑ لیا، اسے کھینچتے ہوئے زبردستی قریبی سنسان گلی میں لے گیا، جہاں اس نے نہ صرف چھیڑچھاڑ کی بلکہ لڑکی کو بری طرح مارا پیٹا اور دھمکیاں بھی دیں۔
ملزم نے لڑکی کو لات ماری اور کسی کو واقعہ بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ دن دہاڑے پیش آئے اس واقعہ نے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے اور پولیس گشت پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
متاثرہ لڑکی کے والد کی شکایت پر گڑھی پُختہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت شکلا کے مطابق ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر اسے گرفتار کرلیا گیا



