وقف ترمیمی بِل پرعوامی تجاویز طلب۔پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کا اعلان

نئی دہلی: وقف ترمیمی بل 2024 کے بارے میں پارلیمنٹ کی جوائنٹ کمیٹی نے عوام، غیر سرکاری تنظیموں NGOs ماہرین، متعلقہ فریقوں اور اداروں سے ان کے نظریات اور تجاویز طلب کی ہیں۔لوک سبھا سکریٹریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمیٹی کو تحریری تجاویز بھیجنے کے خواہشمند افراد، لوک سبھا سکریٹریٹ کے جوائنٹ سکریٹری کو انگریزی یا ہندی میں دو کاپیاں ارسال کر سکتے ہیں۔
اسکے علاوہ وہ Jpcwaqf-ISS@sansad.nic.in کو ای میل بھی روانہ کر سکتے ہیں۔یہ تجاویز، اس خبر کیاشاعت کی تاریخ سے پندرہ دن کے اندر اندر پہنچ جانی چاہئے۔وقف ترمیمی بل کو، جسے بجٹ اجلاس کے دوران لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا، جائزہ کی غرض سے پارلیمنٹ کی جوائنٹ کمیٹی کے پاس روانہ کیا گیا۔ یہ کمیٹی اس سال پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے ہفتے کے آخری دن ایوان میں اس بل کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ اس بل کے خلاف اقلیتوں میں برہمی کی لہر پائی جاتی ہے اور اسکی شدت کے مخالفت کی جارہی ہے۔