مسلم خاندان کے چار افراد کا بے رحمانہ قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا
بنگلور _ 15 نومبر ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک کے اڈپی ضلع کے نیجارو میں مسلم خاندان کے چار افراد کے وحشیانہ قتل کے الزام میں پولیس نے ملزم پراوین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
پراوین ارون چوگالے، جو سانگلی، مہاراشٹر کا رہنے والا ہے، گرفتار ملزم ہے، جس نے اڈپی کے نیجارو میں ماں اور تین بچوں کا قتل کیا تھا اور وہ بیلگاوی ضلع کے رائباگ تعلقہ کے کڈاچی میں ایک رشتہ دار کے گھر میں چھپا ہوا تھا۔ اڈپی پولیس نے اسے اس کے موبائل ٹاور کی لوکیشن کی بنیاد پر گرفتار کیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پراوین ارون منگلور ایرپورٹ پر سی آئی ایس ایف کا ایک جوان تھا جو سیکورٹی کے طور پر کام کر رہا تھا۔ حملہ میں فوت ہونے والی عیناز اسی ایرپورٹ ایک ایئر ہوسٹس کے طور پر کام کر رہی تھی۔
اتوار کو پراوین ارون نیجارو میں عیناز کے مکان میں داخل ہو کر 15 منٹ کے اندر عیناز اور اس کی ماں ایک بہن اور بھائی کے علاوہ دادی پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگیا۔ جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے اور دادی شدید زخمی ہے جو ہاسپٹل میں زیر علاج ہے
اُڈپی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے وحشیانہ قتل کے معاملے نے ریاست بھر میں سنسنی پیدا کر دی ہے۔ ملزم اُڈپی آیا اور سی سی ٹی وی میں پکڑا گیا۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اڈپی پولس آخر کار ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس قاتل پراوین ارون سے پوچھ کررہی ہے