کار کا شیشہ توڑ کر پانچ لاکھ روپے کی چوری۔تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں دن دہاڑے واردات۔ ویڈیو وائرل
نلگنڈہ: پارک کی ہوئی کار سے پانچ لاکھ روپے کی چوری کر لی گئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع نلگنڈہ کے داما چرلہ منڈل میں دن دہاڑے پیش آیا۔ داما چرلہ سے تعلق رکھنے والے رئیل اسٹیٹ تاجر اجمیرا مالو نے ایک مکان کی خریدی کے لیے مریال گوڑہ رجسٹریشن آفس میں ضروری کاروائی مکمل کی۔
وہاں سے وہ اپنے دوست کے ساتھ پانچ لاکھ روپے نقد رقم کار میں رکھ کر کھانے کے لیے ایک ریسٹورنٹ پہنچا۔ وہ ریسٹورینٹ کے سامنے گاڑی کھڑی کر کے اندر کھانے کے لیے گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار دو چور وہاں پہنچے۔ انہوں نے کار کا شیشہ توڑ کر نقد رقم پر مشتمل بیگ لے کر راہ فرار اختیار کی۔
شبہ کیا جاتا ہے کہ چور ان پر پہلے سے ہی نظر رکھے ہوئے تھے اور انہوں نے موقع دیکھ کر ہاتھ کی صفائی کر دی۔ متعلقہ پولیس نے اس معاملے میں کس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو اس پورے منظر کا سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل ہوا
جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ ہی دیر میں کس طرح سے چور رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔
Unknown persons escaped with a bag worth Rs 5 lakh from a car parked in the parking lot, an incident in Maryalguda Telangana. pic.twitter.com/PqJjoEZ2XW
— urduleaks news (@UrduleaksN87793) September 14, 2023