جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں شادی کے گھر میں چوری۔2 کم عمر لڑکے پکڑے گئے

حیدرآباد: رین بازار پولیس اسٹیشن کے حدود میں حال ہی میں رات کے وقت ایک مکان میں ہونے والی چوری کے معاملے کو کمشنر ٹاسک فورس چارمینار زون)اور رین بازار پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حل کر لیا۔

 

اس کیس میں ملوث دو کم عمر لڑکوں کو منگل کے روز حراست میں لیا گیا اور ان کے قبضے سے تقریباً 18,00,000 روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا جس میں طلائی زیورات نقدی وغیرہ شامل ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی شکایت پر کہ نامعلوم افراد رات کے وقت اس کے گھر میں داخل ہوئے

 

اور طلائی زیورات، ہندوستانی کرنسی اور غیر ملکی کرنسی کا سرقہ کرلیا۔اس سلسلہ میں رین بازار پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ تحقیقات کے دوران تکنیکی شواہد جمع کرنے کے بعد چارمینار زون ٹاسک فورس اور رین بازار پولیس نے پیر کے روز کو یاقوت پورہ سے تعلق رکھنے والے

 

16 اور 15 سال کی عمر کے دو نابالغ لڑکوں کو حراست میں لیا۔پوچھ گچھ کے دوران لڑکوں نے بتایا کہ انہیں گیمنگ زونس میں پیسے لگا کر گیمس کھیلنے کی عادت تھی اسی لئے انہوں نے چوری کرنے کا منصوبہ بنایا اور انھوں نے ایک مکان میں اس وقت چوری کی واردات انجام دی جب مکین شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے۔

 

لڑکے عمارت کی چھت پر چڑھے اور سیڑھیوں کے راستے گھر میں داخل ہو گئے انہوں نے وہاں سے طلائی زیورات، ہندوستانی کرنسی اور غیر ملکی کرنسی چوری کر لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button