جرائم و حادثات

نقلی پستول سے لوگوں کو دھمکا کر لوٹنے والے تین نوجوان تلنگانہ کے نرمل میں گرفتار

نرمل _ 13 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے نرمل ضلع پولیس نے نقلی پستول سے لوگوں کو دھمکاتے ہوئے رقم لوٹنے اور سوشیل میڈیا کیلئے ریلیس بنانے والے تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ نرمل ضلع ایس پی جانکی شرمیلا نے تینوں ملزمین کو میڈیا کے روبرو پیش کیا

 

۔ انہوں نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان راتوں کو تنہا جانے والے افراد کو نقلی پستول دکھا کر لوٹ لیا کرتے تھے اور چوری کی وارداتیں بھی انجام دیتے تھے۔ اس بات کی شکایت پرپولیس نے ان تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والوں میں اویس چاوش، شیخ متین الدین اور شیخ عادل شامل ہیں

 

انہوں نے کہا شیخ عادل نے حیدرآباد میں ایک شخص سے نقلی پستول خریدی تھی اور شیخ متین الدین سابق میں موبائل فون چوری کے الزام میں گرفتار ہوا تھا ان کے قبضے سے نقلی پستول، ایک جوپیٹر گاڑی اور تین سیل فون ضبط کرلئے گئے

متعلقہ خبریں

Back to top button