ناجائز تعلقات کے شبہ کے بعد خلع لینے سے انکار پر شوہر نے گلا گھونٹ کر کردیا بیوی کا قتل

کڑپہ _ 13 جولائی ( اردولیکس) بیوی کی چال چلن پر شک کرنے والے ایک شوہر نے اس کا گلا گھونٹ کر نعش کو ایک پارک میں دفن کردیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ آندھراپردیش کے کڑپہ ضلع کے پرودوٹور ٹاون میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق پرودوٹور سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ انور باشاہ کی 10 سال قبل 30 سالہ ریشماں سے شادی ہوئی تھی اور انھیں ایک لڑکا اور لڑکی بھی ہے انور باشاہ پروکلین ڈرائیور بتایا جاتا ہے وہ کچھ دن سے بیوی کے چال چلن پر شک کرنے لگا اور اسے شک تھا کہ اس کی بیوی کے کسی اور شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اس مسلہ پر ان دونوں میں اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے
بتایا گیا ہے کہ 10 دن قبل بھی اسی مسئلہ پر ان دونوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد انور نے ریشماں سے خلع لے لینے کا مطالبہ کیا ۔جس پر ریشماں نے خلع لینے سے انکار کرتے ہوئے اپنے قریب میں رہنے والے اپنے تایا کے گھر چلی گئی۔
ذرائع کے مطابق انور باشاہ جمعہ کو ریشماں سے ملنے اس کے تایا کے گھر گیا اور بات چیت کے نام پر اسے ایک پارک میں لے گیا جہاں ان دونوں میں جھگڑا ہوا اور اس ںے ریشماں کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور نعش کو ایک گڑھے میں ڈال کر مٹی ڈال دیا۔ بعد ازاں پولیس اسٹیشن پہنچ کر خود سپرد ہوگیا۔