جرائم و حادثات

جنسی ہراسانی کیس کے ملزم ٹرینی آئی پی ایس کی خودکشی کی کوشش – سینیٹائزر پی لیا ؛ حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل میں زیرعلاج

حیدراباد کی نیشنل پولیس اکیڈمی میں جنسی ہراسانی کے کیس کے ملزم ٹرینی آئی پی ایس اودے کرشنا ریڈی نے خودکشی کی کوشش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ کرشنا ریڈی پیر کی صبح موتی نگر میں اپنے رشتہ دار کے گھر پہنچا تھا، جہاں اس نے سینیٹائزر پی کر خودکشی کی کوشش کی

 

۔ رشتہ داروں نے فوری طور پر اسے ہاسپٹل منتقل کیا۔ اودے کا ایس آر نگر کے ایک ہاسپٹل میں علاج جاری ہے۔دوسری جانب کرشنا ریڈی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے خلاف درج شکایات اور کی جانے والی تشہیر کو بے بنیاد قرار دیا

 

۔ اس نے کہا کہ اسے قانون پر مکمل اعتماد ہے اور انصاف کی جیت ہوگی۔ ٹرینی خاتون سے جنسی ہراسانی کے الزام میں اتوار کو عطاپور پولیس اسٹیشن میں اودے کرشنا ریڈی کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے پر اعلیٰ حکام نے کارروائی کرتے ہوئے اسے معطل کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button