جرائم و حادثات

ٹی آرایس لیڈرکا قتل۔ حملہ آورمقتول کے دونوں ہاتھ کاٹ کرلے گئے

کھمم: ریاست تلنگانہ ضلع کھمم میں ٹی آرایس کے لیڈرکا بے دردی سے قتل کرنے کے بعد حملہ آورمقتول کے ہاتھ کاٹ کے لے گئے۔ ٹی کرشنیا کھمم رورل منڈل کے پون نیکل میں رعیتوویدیکا کے پاس ترنگا لہرانے کے بعد اپنے ڈرائیورکے ہمراہ بائک پرواپس ہورہے تھے کہ ان کی گاڑی کو آٹو سے ٹکردے دی گئی۔ وہ جیسے ہی گاڑی سے گرپڑے ان پرکلہاڑیوں اوردیگرمہلک ہتھیاروں سے حملہ کردیا گیا جس کےنتیجہ میں کرشنیا کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ قتل کے بعد حملہ آورمقتول کے دونوں ہاتھ کاٹ کراپنے ساتھ لے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button