جنرل نیوز

الخیرسوسائٹی یاقوت پورہ کے زیر اہتمام سنگارینی کالونی چمپاپیٹ پرمدرسہ فیض القرآن اینڈ اسکول میں یوم آزادی ہندکے موقع پر پرچم کشائی

الخیرسوسائٹی یاقوت پورہ کے زیر اہتمام سنگارینی کالونی چمپاپیٹ پرمدرسہ فیض القرآن اینڈ اسکول میں یوم آزادی ہندکے موقع پر پرچم کشائی عمل میں آئی۔ اس موقع پرطلباء وطالبات نے تعلیمی وثقافتی مظاہرہ پیش کیا۔شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا قومی ترانہ ئ ہندی”سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا“ پیش کیا۔اس موقع پرمولوی قاضی عزیزالدین صابرنے آزادیئ ہند کی تحریک میں مسلمانوں کے کردارپراظہارخیال کرتے ہوئے روشنی ڈالی۔تقریب پرچم کشائی کے موقع پرطلباء واولیائے طلباء کے علاوہ جناب محمدشاہنواز‘پرنسپل مدرسہ فیض القرآن اینڈ اسکول، اساتذہ اورذمہ داران الخیرسوسائٹی یاقوت پورہ بشمول جناب محمدکلیم الدین،جناب سیدمقصود ہاشمی،جناب اسد اللہ بیگ‘ جناب تقی الدین‘جناب سید خلیل،جناب معزالدین،محترمہ تسلیم،محترمہ فاطمہ‘ محترمہ جویریہ،محترمہ نسیم بھی شریک تھے۔مسٹریشودھا،صدرامبیڈکرسوسائٹی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button