جرائم و حادثات
تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قٹل

جگتیال ضلع کے ملاپور منڈل کے ویمپلی گاؤں میں ایک شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، گاؤں کے رہائشی ولملا رمیش روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم تھے اور حال ہی میں واپس لوٹے تھے۔ واپسی کے بعد شوہر اور بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہونے لگے۔
چہارشنبہ کی صبح دونوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوا، جس کے دوران رمیش نے اپنی بیوی سنیتا کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا