جرائم و حادثات
حیدرآباد میں کار کی بائیک کو ٹکر،گاڑی سوار اچھل کر گر پڑے خاتون ہلاک

حیدرآبا: حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ جانے والے راستے پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک ٹیکسی نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی۔
اس حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایئرپورٹ کی ملازمہ رادھیکا اور ان کے دوست کو شدید چوٹیں آئیں۔ رادھیکا کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ زخمی شخص کو ہاسپتل منتقل کرکے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور اوماکانت کو حراست میں لے لیا ہے۔حادثے کے مناظر قریبی سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئے ہیں، جن کی بنیاد پر پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔



