حیدرآباد میں سی آرپی ایف جوان نے خود کو گولی مارلی

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک سی آرپی ایف جوان نے خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب گجرات سے تعلق رکھنے والا شنکرٹھاکرحیدرآباد کے مضافات میں واقع نڑی گڈہ تانڈہ کے سی آرپی ایف کیمپس میں برسرخدمت تھا۔ کل دوپہراس نے اپنی ایس ایل آررائفل سے گولی مارلی۔ گولی اس کے جسم میں پیوست ہوگئی جس کی وجہہ سے اس کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ انتہائی اقدام کی وجہہ خاندانی تنازعات سمجھی جارہی ہے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔