ٹی ایس آئی سیٹ درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ بڑھا دی گئی

حیدرآباد 16 جون: تلنگانہ میں ایم بی اے، ایم سی اے کالجس میں داخلوں کیلئے منعقد شدنی ٹی ایس آئی سیٹ 2021 کیلئے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ کسی بھی قسم کے دیرینہ کےبغیردرخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 23 جون تک بڑھا دی گئی ہے۔ آئی سیٹ کنوینرپروفیسرکے راجی ریڈی نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ سابق میں درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 جون مقرر کی گئی تھی۔ مزید تفصیلات ویب سائیٹ پردیکھی جاسکتی ہیں۔
https://tsicet.nic.in