تلنگانہ

بگ بریکنگ _ ٹی آر ایس کے 4 ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش _ پولیس نے بی جے پی قائدین کو نوٹوں کے ساتھ پکڑ لیا

حیدرآباد: تلنگانہ میں برسراقتدار جماعت ٹی آر ایس کے چار  ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے دوران بی جے پی کے تین قائدین حیدرآباد کے مضافات میں واقع ایک فارم ھاوز میں پولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے۔پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے 15 کروڑ روپے کی رقم ضبط کرلی اور دہلی سے آنے والے بی جے پی قائدین کو گرفتار کرلیا۔بی جے پی قیادت  چاروں ایم ایل ایز ریگا کانتھا راؤ، پائلٹ روہت ریڈی، گووالا بالاراجو اور بیرم ہرش وردھن ریڈی کو منحرف کرنے کی کوشش میں تھی۔

 ارکان اسمبلی کو خریدنے کے لیے دہلی میں ایک خصوصی تین رکنی ٹیم تشکیل دی تھی۔ انہیں حیدرآباد میں پولیس نے بھاری رقم کا لالچ دینے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔  پولیس نے ان کے پاس سے 15 کروڑ روپے کی نقدی ضبط کی ہے۔گرفتار ہونے والوں میں بی جے پی لیڈر رام چندر بھارتی، سمہایاجولو اور نند کمار بھی شامل ہیں۔  پولیس نے معین آباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں عزیز نگر میں واقع پی وی آر فارم ہاؤس سے کروڑوں کی نقدی ضبط کی۔

سائبرآباد کے کمشنر پولیس اسٹیفن رویندرا نے کہا کہ یہ چھاپہ ٹی آر ایس ایم ایل ایز کی طرف سے دی گئی اطلاع پر  کیا گیا۔ یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایم ایل ایز کو بتایا گیا ہے کہ پیسے، ٹھیکے اور دیگر عہدوں کا لالچ دیا جا رہا ہے۔ ان کی اطلاع پر فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا اور تین افراد کو گرفتار کر لیا‌گیا۔ اسٹیپن رویندرا نے وضاحت کی کہ فرید آباد سے رام چندر بھارتی عرف ستیش شرما ایم ایل اے کے ساتھ رابطے میں تھے اور تروپتی سے آنے والے سوامی جی سمہایاجولو اور حیدرآباد سے نند کمار رام چندر بھارتی ان کے ساتھ تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ تین ایم ایل اے کو لالچ دے رہے ہیں۔ سی پی نے کہا کہ وہ اس پر قانونی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button