جنرل نیوز

مولانا فرمان مظاہری نے تراویح میں مکمل کیا قرآن

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)گزشتہ دنوں قصبہ سعادت گنج کے مشہور عالم دین مولانا محمدفرمان مظاہری نے سعادت گنج کی مرکزمسجد میں تراویح میں قرآن کریم مکمل کرلیا۔ وہ دو دو پارے سنا رہے تھے۔ یہ ان کے لئے بڑی خوشی کا لمحہ تھا۔ تراویح مکمل ہونے کے بعد انہیں مبارکباد دینے کے لئے دیر رات تک ان کے گھر پر دوستوں اور ملنے والوں کا تانتا لگا رہا۔

ان کے بہت سے دوستوں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی گلپوشی کی اور تحائف سے بھی نوازا۔ اس موقع پر مولانا فرمان مظاہری نے کہا کہ آج میرے لئے بڑے فخر اور خوشی کا دن ہے۔ میں نے بیسویں تروایح مکمل کی۔ یہ مہینہ بہت ہی بابرکت اور فضیلتوں والا ہے۔ اس میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے عابد بندوں کو بیشمار اور بے حساب اجر عطا کیا جاتا ہے۔ لوگوں کو چاہئے کہ اس مہینے میں اللہ کی عبادت اور قرآن کریم کی تلاوت زیادہ سے زیادہ کریں۔ تاکہ رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے سے قبل اللہ تعالیٰ ان سبھی سے راضی ہو چکا ہو۔ اس مہینے میں جتنے بھی حفاظ کرام تراویح میں قرآن مجید سناتے ہیں وہ بڑے مجاہدے اور محنت کا کام کرتے ہیں۔ اور جس دن قرآن مکمل ہوتا ہے اس دن حافظ قرآن کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہوتا۔ وہ اللہ تعالیٰ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہے۔ اور دل ہی دل میں گویا ہوتا ہے کہ اے اللہ اگر تیرا فضل شاملِ حال نہ رہتا تو مکمل قرآن سنانا میرے لئے بہت مشکل کام ہوتا۔ انہوں نے نے مزید کہا کہ دھیرے دھیرے یہ مبارک مہینہ آدھا ختم ہوچکا ہے۔ اب باقی نصف مہینے کو غنیمت سمجھ کر روزے رکھنے کے ساتھ ساتھ دیگر عبادات ، صدقات و خیرات کے ذریعے غرباء و مساکین کی امداد بھی کرنا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ دوسروں کی مدد کرنے والوں پر خوش ہوکر انعام و اکرام سے نوازتا ہے۔ اور آخرت میں انہیں بہترین بدلہ دینے کا احادیث میں وعدہ بھی کیا گیا ہے۔

اس موقع پر محمدانور انصاری سابق بی۔ ڈی۔ سی۔ ، کیپٹن اخلاق الرحمٰن ، محمداصغرانصاری ، راحت حسین ، نفیس انصاری ، عطاء الرحمٰن انصاری ، نہال انصاری ، طالب اسلام ، سعود محمود ، مفتی محمدہلال ثاقبی ، ماسٹرمحفوظ الرحمن، محمدفرقان انصاری ، محمدرضوان انصاری ، اظہار حیات اور عادل انصاری کی موجودگی قابل ذکر ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button