کون بنے گا کروڑ پتی میں اکشے کمار اور سیف علی خان نے جیتے 25 لاکھ، کیا تھاوہ سوال؟

ممبئی: ستمبر کو اکشے کمار اور سیف علی خان کی فلم ’حیوان‘ ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کی تشہیر کے لیے دونوں اداکار سیزن 18 میں امیتابھ بچن کے شو میں پہنچے۔بگ بی کے سامنے ہاٹ سیٹ پر بیٹھ کر اکشے اور سیف نے مختلف سوالات کے درست جواب دیتے ہوئے 25 لاکھ روپے کے سوال تک رسائی حاصل کی۔دلچسپ بات یہ رہی کہ دونوں نے ہیلپ لائن کی مدد لے کر 25 لاکھ روپے کی رقم جیت بھی لی۔
دونوں اداکاروں نے اعلان کیا کہ وہ جیتی ہوئی رقم کا عطیہ کریں گے۔25 لاکھ روپے کا سوال کیا تھا؟ اکشے کمار اور سیف علی خان سے سوال پوچھا گیاان میں سے برازیل کا افریقی نژاد روایتی پرفارمنگ آرٹ کون سا ہے جس میں کِکس اور چَپس جیسے مارشل آرٹس کے انداز شامل ہوتے ہیں؟اس سوال کے چار آپشن یہ تھے۔
ٹینگو
کیپوئیرا
بوشیڈو
فلیمینکو
صحیح جواب: کیپوئیرا
اس سوال کا درست جواب کیپوئیرا تھا۔ اکشے کمار اور سیف علی خان نے درست جواب دے کر 25 لاکھ روپے جیت لیے۔کیپوئیرا برازیل کا ایک روایتی فن ہے جس میں رقص، موسیقی اور مارشل آرٹس کی حرکات کا امتزاج نظر آتا ہے۔فلم ’حیوان‘ مشہور ہدایت کار پریادرشن کی ملیالم فلم ’اوپّام‘ کا ہندی ریمیک ہے۔2016 میں ریلیز ہونے والی ’اوپّام‘ ایک کرائم تھرلر فلم تھی
جس کی کہانی موہن لال کے کردار کے گرد گھومتی ہے۔ موہن لال نے فلم میں ایک نابینا شخص کا کردار ادا کیا تھا جو کہانی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اب اس ہندی ریمیک ’حیوان‘ میں یہی کردار سیف علی خان ادا کرتے نظر آئیں گے۔تقریباً 18 سال بعد اکشے کمار اور سیف علی خان ایک بار پھر ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئیں گے۔
اس سے قبل دونوں کو فلم ’ٹشن‘ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔’حیوان‘ سیف علی خان اور ہدایت کار پریادرشن کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے، جبکہ اکشے کمار اور پریادرشن اس سے پہلے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ فلم کا ٹیزر اور ٹریلر پہلے ہی ریلیز ہوچکا ہے جسے کافی متاثر کن قرار دیا جا رہا ہے۔



