انٹرٹینمنٹ

ہندوستان میں پاکستانی ویب سیریز کی نشریات روک دی جائے۔وزیراعظم مودی کو خط

نئی دہلی: آل انڈین سنی ورکرز ایسوسی ایشن نے پاکستان کی ویب سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کو بھارت میں نشر ہونے سے روکنے اور اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔

 

اس ویب سیریز میں فواد خان، ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور سمن انصاری اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ سیریز 4 دسمبر سے مشہور او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نشر ہونے والی ہے۔ اسی معاملے پر تنظیم کی جانب سے وزیراعظم کو خط لکھنا قابلِ ذکر ہے۔

 

پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستانی اداکاروں اور پاکستانی مواد کے حوالے سے پابندیاں عائد کی تھیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ سال وزارتِ اطلاعات و نشریات نے ایک اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو ہدایت دی گئی تھی کہ پاکستان سے متعلق مواد کو بھارت میں نشر نہ کیا جائے۔

 

اب جب اس پاکستانی ویب سیریز کو نیٹ فلکس پر نشر کرنے کا اعلان کیا گیا تو تنطیم نے اس پر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سیریز بھارت کے قومی جذبات اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔

 

تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو 8 مئی 2025 کو وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کا پابند بنایا جائے۔اس کے علاوہ ایسوسی ایشن نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے

 

کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں،اس کے لیے مستقل قوانین اور ضابطے بنائے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button