تلنگانہ

تلنگانہ میں 70.74 فیصد پولنگ۔ حیدرآباد میں سب سے کم رائے دہی

حیدرآباد: چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے بتایا کہ تیلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل پر امن طور پر اختتام کو پہنچا۔ ریاست میں مرد رائے دہندگان کے مقابل خواتین رائے دہندگان کی زیادہ تعداد نے پولنگ میں حصہ لیا۔

 

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ریاست میں مجموعی طور پر 70.74 فیصد پولنگ ہوئی ہے، سال 2018 سے تقابل کیا جائے تو پولنگ میں تین فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ سب سے زیادہ پولنگ یادادری بھونگیر ضلع میں 90.3 فیصد اور حیدرآباد میں سب سے کم 46.56 فیصد درج ہوئی۔

 

حلقہ واری طور پرمنوگوڑو میں 91.5 فیصد اور سب سے کم شہر حیدرآباد کے حلقہ یاقوت پورہ میں 39.6 فیصد پولنگ درج ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button