انٹرٹینمنٹ

دلپ کمار کی شادی کی 58ویں سالگرہ۔ رقعہ بھی تقسیم نہیں ہوسکے، مقامی درزی سے سلوایا گیا تھا دلہن کا جوڑا: سائرہ بانو

ممبئی: شہنشاہ جذبات دلپ کمار کی شریک حیات اداکارہ سائرہ بانو نے اپنی شادی کی 58ویں سالگرہ کے موقع پر ماضی کی حسین یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ایک جذباتی پوسٹ کیا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کئے گئے اس پوسٹ میں سائرہ بانو نے دل کو چھونے والے واقعات بیان کیے جو ان کی شادی سے متعلق تھے۔

 

واضح رہے کہ سائرہ بانو جب سے سوشل میڈیا پر آئی ہیں، وہ اپنی زندگی اور دلیپ کمار کے ساتھ گزرے لمحوں کی کہانیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں اور یہ پوسٹ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔سائرہ بانو نے اپنی شادی کی سالگرہ کے تعلق سے شیئر کیے گئے طویل نوٹ میں اپنی اور دلیپ کمار کی محبت بھری یادوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 58 سال پہلے کی ان کی شادی میں سب کچھ بہت جلدی میں ہوا تھا۔ سائرہ بانو نے بتایا کہ ان کی شادی در اصل میں نومبر میں ہونے والی تھی لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر جلد بازی میں شادی کرنی پڑی۔

 

دلیپ کمار نے کلکتہ سے سائرہ بانو کی والدہ نسیم بانو کو فون کیا اور کہا کہ فوری طور پر ایک مولوی کو بلا کر نکاح پڑھوایا جائے۔ سائبرہ بانو نے لکھا کہ اس جلد بازی میں شادی کے بہت سے معاملات غیر معمولی تھے لیکن پھر بھی یہ دن بہت یادگار تھا۔ان کے پاس شادی کی تیاریوں کے لیے زیادہ وقت نہیں تھا جس کی وجہ سے

 

ان کا شادی کا جوڑا ایک مقامی درزی سے سلوانا پڑا اوریہاں تک کہ شادی کے دعوت نامے بھی نہیں چھپ سکے تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button