جرائم و حادثات

حیدرآباد میں آٹو ڈرائیور کا ٹریفک کانسٹبل پر حملہ

حیدرآباد _ 14 فروری ( اردولیکس)  حیدرآباد شہر کے علاقہ عنبر پیٹ میں ایک آٹو ڈرائیور نے ٹریفک کا نسٹبل پر حملہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کل رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ٹریفک پولیس کانسٹبل ناگراج اور چندرا موہن عنبر پیٹ علی کیفے چوراہے کے پاس ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ موسی رام باغ بریج زیر تعمیر ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا رخ دوسری جانب موڑ دیا گیا ہے۔ اس دوران آٹو ٹرالی ڈرائیور روہت عنبر پیٹ سے ملک پیٹ جارہا تھا ۔ وہ رانگ روٹ سے موسی رام باغ کی سمت اپنی گاڑی لے جا رہا تھا جس پر ٹریفک ہوم گاڑ نے اسے رانگ روٹ نہ جانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ وہ متبادل راستہ اختیار کرے

 

جس پر روہت برہم ہو گیا اور اس نے گالی گلوج کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کانسٹبل ناگرا جو کا گریبان پکڑ لیا اور اس پر حملہ کیا۔ وہاں موجود دوسرے پولیس کانسٹبل نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی۔ بعد ازاں ٹریفک پولیس ہوم گارڈ نے اس سلسلہ میں عنبر پیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button