جرائم و حادثات

بی آر ایس رکن اسمبلی نندیتا کی کار حادثہ کا شکار

حیدرآباد _ 14 فروری ( اردولیکس) سکندرآباد کنٹونمنٹ کی بی آر ایس رکن اسمبلی  لسیہ نندیتا کی  کار حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ نلگنڈہ ضلع کے نارکٹ پلی میں ایم ایل اے نندیتا کی کار کو ٹپر نے ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے ایم ایل اے کی گاڑی کا اگلا ٹائر پھٹ کر کار سے الگ ہو گیا۔ ایم ایل اے لاسیہ نندیتا کے سر پر ہلکی چوٹ آئی ہے۔ انھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے وقت ان  کی بہن بھی کار میں موجود تھی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ نلگنڈہ میں بی آر ایس میٹنگ سے حیدرآباد لوٹتے وقت پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button